اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(لاہور نیوز) سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کی حکمت عملی سامنے آ گئی۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت سموگ سے متعلق پیشگی اقدامات بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ صوبہ بھر میں پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن سموگ رولز 2023ء کے تحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک ہزار 269 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ 191 گاڑیاں بند، 397 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔4لاکھ 87 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

دوسری جانب ڈیزل بسوں کو ماحول دوست الیکٹرک بسوں سے تبدیل کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا بھی انعقاد ہوا۔ نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے اجلاس کی صدارت کی۔

ابراہیم مراد نے کہا کہ یونیورسٹی آف شکاگو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑی آبادی والے شہر شدید آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ ماحول دوست بسیں متعارف کرانے سے ماحولیاتی آلودگی کے مسائل حل ہوں گے۔

ابراہیم مراد نے مزید کہا کہ سولر چارجنگ کی مدد سے الیکٹرک بسیں ڈیزل سے کم خرچ پر چلائی جائیں گی۔ کوشش ہے کہ الیکٹرک بسوں کا منصوبہ کسی عالمی ادارے کی گرانٹ سے مکمل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے