08 Sep 2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹوور کے دوران افغانستان پہنچا دی گئی ہے۔
افغانستان میں ٹرافی کو تاریخی مقامات پر نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، اسے صدیوں پرانے تاریخی باغ بابر اور درالامان پیلس بھی لے جایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرافی کابل کے قریب واقع پہاڑی علاقے وادی پغمان میں بھی نمائش کے لیے رکھی گئی، واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کل کابل پہنچائی گئی تھی۔