اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(لاہور نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی کی فی کلو قیمت کی ڈبل سنچری ہو گئی، سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف کر لیا گیا۔

ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے حالیہ ہفتے کے اعداد و شمار جاری کر دئیے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پشاور اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی اور راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہو گئی ہے جبکہ  اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی ہے،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 25 روپے تک بڑھی، حالیہ ہفتے راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے تک بڑھی، ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے