اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ کیس : پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(ویب ڈیسک) جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہوگئی۔

لاہور پولیس نے ایف بی آر،سٹیٹ بینک اور کمشنر لاہور سے پی ٹی آئی کے روپوش رہنماؤں مراد سعید،اعظم سواتی، میاں اسلم اقبال،حماد اظہر سمیت دیگر ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے ایف بی آر ،سٹیٹ بینک اور کمشنر لاہور کے نام خط میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جائیدادوں اوربینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 24 جولائی کو عدالت نے مراد سعید،اعظم سواتی،میاں اسلم اقبال،حماد اظہر سمیت ملزمان کے اشتہار جاری کیے اور ملزمان کو ایک ماہ میں پیش ہونے کی مہلت دی مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

خط کے مطابق دفعہ 88 کے تحت ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی کی ضرورت ہے،ملزمان کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

جن رہنماؤں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ان میں فرخ حبیب، زبیرنیازی، واثق قیوم،اسد زمان اورامتیاز شیخ شامل ہیں ۔

ان کے علاوہ حافظ فرحت،غلام عباس،علی حسن، سعید احمد، شفقت امین، عندلیب عباس، احمد خان نیازی، خالد گجر، ملک کرامت کھو کھر اور دیگر کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے