اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین واپڈا کا زیر تعمیر مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے زیر تعمیر مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا اور کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین واپڈا نے ڈائی ورشن سکیم سمیت پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹرز کو آئندہ لو فلو سیزن میں ڈائی ورشن سکیم کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی، چیئرمین واپڈا نے کہا مہمند ڈیم کو شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کے لئے اہم اہداف کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔

سجاد غنی نے واپڈا کی پراجیکٹ ٹیم کو اہم اہداف کی تکمیل کے لئے مربوط کوششیں کرنے کی ہدایت کی، پراجیکٹ انتظامیہ نے چیئرمین واپڈا کو منصوبے پر پیش رفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا دریائے سوات پر زیر تعمیر مہمند ڈیم ایک کثیرالمقاصد منصوبہ ہے، مہمند ڈیم پراجیکٹ کی تکمیل 2026-27 میں شیڈول ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا مہمند ڈیم کی بدولت 18 ہزار ایکڑ نئی اراضی سیراب ہو گی، ڈیم کی تکمیل پر 1 لاکھ 60 ہزار ایکڑ موجودہ اراضی کو اضافی پانی فراہم ہو گا، مہمند ڈیم میں 1.2 ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کی گنجائش موجود، 800 میگاواٹ سستی پن بجلی میسر ہو گی، منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے