07 Sep 2023
(لاہور نیوز) سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس لگانے کا معاملہ آؤٹ سورس کر دیا گیا۔ سو سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔
2 سال معاملہ التوا میں رہا ، اب واسا کو پلانٹس لگانے کے لیے فنڈز منتقل کیے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ذمہ داری واسا کو دینے کا فیصلہ کر لیا ۔
ایجوکیشن اتھارٹی کو مناسب فرمز نہ مل سکیں ۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کا کہنا ہے کہ فنڈز واسا کو فراہم کیے جائیں گے۔ واسا کے پاس اس حوالے سے زیادہ مہارت ہے۔
دو سال سے سو سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس لگانے کا منصوبہ التوا کا شکار تھا، تین دفعہ ٹینڈر جاری کیے گئے مگر منصوبہ شروع نہ ہو سکا۔