07 Sep 2023
(لاہور نیوز) امریکی کرنسی کی قیمت میں اچانک کمی آنے سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 304 روپے 94 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 306 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 308 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ تین روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 روپے کمی ہوئی ہے۔