اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موجودہ صورتحال میں فوری الیکشن ناگزیر ہیں: مولانا فضل الرحمان

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(لاہور نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال میں انتخابات ناگزیر ہیں۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے، جو حالات قبائلی علاقوں میں ہیں الیکشن کمپین کرنا مشکل ہے، جمہوری ممالک میں نگران حکومت کا تصور ہی نہیں۔

سربراہ جے یوآئی ف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں ایم کیو ایم، اختر مینگل و دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تھا، پیپلز پارٹی نے عین آخری وقت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا، پیپلزپارٹی آخری وقت میں ایسا نہ کرتی تو اب تک انتخابات ہو چکے ہوتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو اقتدار میں اسلئے لایا گیا کہ ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے