اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کی قیمتوں میں مصنوعی تیزی بھی اُلٹے پاؤں چلنے لگی

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(لاہور نیوز) ڈالر کے بعد چینی کی قیمتوں میں مصنوعی تیزی بھی اُلٹے پاؤں چلنے لگی۔ شوگر ملز ریٹ میں دو روز میں 14 روپے فی کلو کمی ہو گئی۔

مارکیٹ میں چینی کی دھواں دھار جاری اننگز ختم ہو گئی۔ چھ ماہ میں چینی کے نرخ 80 روپے فی کلو مہنگے ہونے کے بعد کم ہونے لگے۔ حکام کی جانب سے چینی ذخیرہ اندوزوں اور سمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کے عندیہ سے چینی کی بے لگام مہنگائی کو ریورس گیئر لگ گیا۔

شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم ہونے لگی۔ دو روز میں چینی ایکس ملز ریٹ میں 14 روپے فی کلو تک کم ہو گئی۔ چینی کا ایکس ملز ریٹ 16 ہزار 100 روپے فی 100 کلو پر آ گیا۔ چند روز قبل چینی ایکس ملز ریٹ 17 ہزار 500 روپے فی 100 کلو تک پہنچ گیا تھا۔

چینی کے مستقبل کے سودے بھی 18 ہزار روپے فی 100 کلو ہو رہے تھے لیکن چینی کے نرخ میں کمی کے بعد مستقبل کے سودے بھی غیر یقینی کا شکار ہو گئے۔ پرچون مارکیٹ میں چینی نرخ 185 روپے  سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو تک آ گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پرچون مارکیٹ میں بھی چند روز میں چینی کا نرخ مزید کم ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے