اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا میؤ ہسپتال ایمرجنسی بلاک کا دورہ، مختلف فلورز کا تفصیلی معائنہ

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میؤ ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی بلاک کی لیب، پہلے ،دوسرے ،تیسرے اور چوتھے فلور کا تفصیلی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا اور ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن میں اعلیٰ معیار اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے ضروری ہدایات دیں، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن، ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریاز کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی وائرنگ کو انڈر گراؤنڈ کرنے کی ہدایت  کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایمرجنسی بلاک میں سیم زدہ دیواروں کے پائیدار حل کی ہدایت بھی کر دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹی بی وارڈ کا بھی وزٹ کیا اور ایمرجنسی کو شفٹ کرنے کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیا، محسن نقوی نے بیڈز پر گندی چادروں کو فوری طورپر تبدیل کرنے کاحکم دیا۔

محسن نقوی نے  زیر تعمیر ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریاز کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کاجائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ریڈنگ روم میں تیز رفتار انٹرنیٹ لگانے کی ہدایت کی اور ریڈنگ روم اور  کیفے ٹیریاز کے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے ایمرجنسی بلاک کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہوناچاہیے، ڈاکٹرز رومز بہترین انداز میں فرنشڈ ہونے چاہئیں، کیفے ٹیریا زمیں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر ملنی چاہئیں، میؤ ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کو جتنی جلدی ممکن ہوسکا مکمل کریں گے،  میں ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا خود جائزہ لوں گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میؤ ہسپتال کے پرانے ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈ کر کے تقریباً 200 بستروں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا، تعمیر وبحالی کے دوران ایمرجنسی کو عارضی طو رپر ٹی بی وارڈ میں شفٹ کیا جائے گا، اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت ایمرجنسی بلاک کی لفٹ کو بھی فعال کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ایم ایس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے