اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کی آرٹس کونسلز کو فعال کرنے کیلئے پلان تیار

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(لاہور نیوز) پنجاب کی تمام 12 آرٹس کونسلز کو مکمل فعال کرنے کیلئے پلان تیار کر لیا گیا۔

نگران وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کی زیر صدارت آٹھ سال بعد پنجاب کونسل آف آرٹس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس  ہوا۔ عامر میر  نے کہا کہ اجلاس کا مقصد پنجاب میں آرٹ اور کلچر کی ترویج کا مؤثر روڈ میپ بنانا ہے۔

اجلاس میں ریٹائرڈ فنکاروں کو پنجاب حکومت کی جانب سے ماہانہ اعزازیہ دینے کی پر زور سفارش کی گئی، جسے حتمی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں 150 برس پرانے ڈرامیٹک پرفارمنس  ایکٹ 1876ء میں ترامیم کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

عامر میر  نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں لچر بازی اور فحاشی کو آرٹ اینڈ کلچر قرار نہیں دیا جا سکتا۔ آرٹس کونسلز کی تمام عمارتوں کی مرمت اور بحالی کے لیے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا۔ مری میں 6 سال سے بند آرٹس کونسل کے سینیما گھر کو 8 ستمبر سے کھولنے کا اعلان بھی کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے