اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بابوصابو:فوڈ اتھارٹی نے کروڑوں روپے کا ملاوٹی مال تلف کردیا

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی ملاوٹی خوراک و مضرصحت اشیاء تلف کردیں۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹی و جعلی ضبط شدہ 25 ٹن مال ایل ڈبلیو ایم سی بابو صابو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کیا گیا،15 ہزارلیٹر کولا ڈرنکس، 6 ہزار کلو زائد المیعاد اشیاء، 2 ہزار کلوگرام ممنوعہ گٹکا اور سپاری تلف کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ مختلف کارروائیوں میں4  ہزار 700 خالی بوتلیں، 60 کلو مصنوعی فلیورز، جعلی لیبلز اور بوتلیں تلف کی گئیں، آپریشنز ٹیموں کی مختلف کارروائیوں میں جعلسازوں سے ضبط شدہ سامان تلف کیا گیا۔

راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ ایکسپائرڈ اور جعلی لیبلنگ والی اشیاء تلف کی گئیں، ماحول کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مضر صحت سامان کو ڈمپنگ سائٹس پر تلف کیا گیا، جعلی ڈرنکس، گٹکا سپاری کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ کاروبار میں جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، صوبہ بھر میں جعلسازی کے خاتمے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے