اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عرس حضرت علی ہجویریؒ کا آخری روز، زائرین کی جوق در جوق حاضری

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(لاہور نیوز) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 980ویں عرس کے آخری روز زائرین کی جوق درجوق حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔

عرس میں آنے والے زائرین کی ٹھنڈے دودھ اور لنگر سے تواضع کی جارہی ہے، عرس اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، عرس کے آخری روز محفل سماع کے ساتھ ساتھ دیگر خصوصی محافل کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

عرس کے تیسرے روز زائرین کی بڑی تعداد نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور یہ سلسلہ عرس کے اختتام تک جاری رہے گا، ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شہر لاہور کے دور دراز علاقوں سے منتیں ماننے کے لیے آرہے ہیں، عقیدت مند ٹولیوں کی شکل میں پیدل ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالتے ہوئے مزار پر پہنچ رہے ہیں۔

 عرس کا اختتام رات گئے خصوصی دعا کیساتھ ہو گا جس میں پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں کی جائیں گی، عرس کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سخت چیکنگ کے بعد ہی زائرین کو دربار میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں سکیورٹی انتظامات کے جائزے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور حیدر ناصر رضوی نے بھی داتا دربار کا دورہ کیا، انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی شخص کو جامع تلاشی کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے