اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں فارن کرنسی فرق ایک فیصد سے بھی نیچے آگیا

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(لاہور نیوز) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں فارن کرنسی فرق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مقررہ حد 1.25 فیصد سے نیچے آ کر 0.7 فیصد ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 307 روپے اور انٹر بینک میں 305 روپے کا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.98 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے کمی سے 332 روپے پر آگیا ہے، حالیہ کچھ روز کے دوران یورو کی قیمت میں اپنی بلند ترین سطح سے 23 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں پاؤنڈ 9 روپے کم ہو کر 388 روپے پر آ گیا ہے اور پاؤنڈ کی قیمت میں اس کی بلند ترین سطح سے 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سعودی ریال 1.50 روپے کمی سے 81.80 روپے پر آ گیا، سعودی ریال 7.20 روپے نیچے آیا ہے جبکہ اماراتی درہم 86.80 روپے سے تبدیل نہیں ہوا اور حالیہ کچھ روز میں درہم اپنی بلندی سے 3.20 روپے نیچے آیا ہے۔

آئی ایم ایف نے دونوں مارکیٹوں کے درمیان 1.25 فیصد فرق کی شرط رکھی ہے اور فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹربینک کا فرق 1 فیصد سے نیچے آگیا ہے، فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں فرق 0.7 فیصد کے برابر ہے جو پیر کو تقریباً 8.2 فیصد تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے