جرم وانصاف
سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
07 Sep 2023
07 Sep 2023
(ویب ڈیسک) سائفر گشمدگی کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔