اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تاجر بچوں کی تعلیم کے لئے اپنا کردار ادا کریں، صدر مملکت

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(لاہور نیوز) صدر مملکت نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا معذور افراد کی بحالی، چھاتی کے سرطان میں مبتلا افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں، اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں جن کیلئے ہزاروں سکولوں کی ضرورت ہے، لاہور چیمبر کے ممبران کام کی جگہوں پر خواتین کی تعداد میں اضافہ کریں، معیشت کے مختلف شعبوں میں 35 فیصد خواتین کی نمائندگی بہت ضروری ہے۔

صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا لاہور چیمبر کے 32 ہزار ممبران ہیں اور 25 فیصد خواتین کو ملازمت کی فراہمی کا ہدف پورا کر لیا گیا ہے، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا لاہور چیمبر کے ممبران کی انفرادی کاوشوں سے بڑی تعداد میں بچوں کو سکولوں میں بھیجا جا سکتا ہے، منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی بحالی کیلئے بھی انفرادی و اجتماعی سطح پر کاوشوں کی ضرورت ہے۔

 کاشف انور  نے کہا لاہور چیمبر کے زیرانتظام خصوصی افراد کی بحالی کیلئے لیبارڈ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے، لیبارڈ ادارے کے ذریعے ایک لاکھ افراد کو مصنوعی آلات فراہم کئے جا چکے ہیں، تقریب کے شرکا نے سماجی و طبی مسائل پر کام کرنے پر صدر مملکت کے جذبے کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے