06 Sep 2023
(لاہور نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا کا نجی شعبہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خواہاں ہے، اس شعبے کی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک میں شراکت داری مضبوط ہو گی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 4 سے 6 ستمبر تک لاہور کا دورہ کیا، دورے کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت کو فروغ دینا تھا، دورے کا مقصد عوام اور حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق امریکی سفیر نے اپنی ملاقاتوں میں انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ پر زور دیا، ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہر ایک کو بنیادی آزادی حاصل ہونی چاہیے۔