اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عرس داتا دربار، وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے عرس پر سکیورٹی انتظامات کے جائزے کے لیے داتا دربار کا تفصیلی دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت علی بن عثمان ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی اورملک کی سلامتی، استحکام، امن اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہداء وطن کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی، محسن نقوی نے عقیدت مندوں سے ملاقات کی،ان کے مسائل سنے ا ور ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سماع ہال میں محفل سماع کا باقاعدہ افتتاح کیا اور معروف قوال کا کلام سنا، ہزاروں عقیدت مند بھی اس موقع پر موجود تھے، محسن نقوی نے لنگر خانے اور لنگر کی تیاری کی جگہ کا بھی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عقیدت مندوں کے لئے تیار لنگر کھا کر معیار کو چیک کیا اور عقیدت مندوں سے لنگر کے معیار کے بارے میں پوچھا، عقیدت مندوں نے لنگر کے معیار کی تعریف کی۔

محسن نقوی نے دودھ کی سبیل کی جگہ کا بھی وزٹ کیا اور دودھ کے معیار کو چیک کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے عقیدت مندوں میں دودھ تقسیم کیا، محسن نقوی نے داتا دربار کے مرکزی کنٹرول روم کا معائنہ کیا، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور  کنٹرول روم میں لگی سکرینوں کی مدد سے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے سکیورٹی انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عرس کی تقریبات کے لئے انتظامات کو ہر سطح پر مانیٹر کیا جارہا ہے، عقیدت مندوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لئے کوشاں ہیں، پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے اور میں خود انتظامات اور سکیورٹی پلان کا باقاعدہ جائزہ لے رہاہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے