اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اپنی منگیتر میرب سے متاثر ہوکر گانے لکھتا ہوں : عاصم اظہر

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(ویب ڈیسک) گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا حال ہی میں ریلیز کیا گیا گانا ’چند ماہیا‘ اپنی منگیتر میرب سے متاثر ہوکر لکھا ہے جبکہ اس سے قبل ان کے تمام خوشی کے گانے بھی انہی کے لیے لکھے ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ وماڈل میرب کی مارچ 2022 میں منگنی ہوئی تھی۔گلوکار نے حال ہی میں اپنا نیا گانا ’چند ماہیا‘ یوٹیوب پر ریلیز کیا ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

عاصم اظہر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے میوزک کیریئر، شادی اور پاکستان میں میوزک کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔

گلوکار نے کہا کہ 2 سال پہلے میں میوزک بنانا اور اسے انجوائے کرنا بھول گیا تھا، جانے انجانے میں لوگوں کے دباؤ کو اپنے اوپرحاوی کرلیا تھا، پھر ایک وقت آیا جب سوچا کہ مجھے اپنی زندگی کے حوالے سے اپنا نظریہ تبدیل کرنا چاہیے کیونکہ اس کے علاوہ میرے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔

عاصم اظہر نے اپنی زندگی کے نظریے سے متعلق تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مزہ لینے کے لئے گانے بناتے ہیں، ’میں اب میوزک ریلیز کرتے ہوئے لوگوں کی تنقید اور تبصرے پر زیادہ نہیں سوچتا۔

انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ ’چند ماہیا‘ کس سے متاثر ہوکر لکھا تھا؟ جس پر عاصم اظہر نےجواب دیا کہ جب آپ مثبت سوچ کے ساتھ کسی انسان کی زندگی سے جڑے ہوتے ہیں، یہ راز کی بات نہیں ہے کہ میری منگنی ہوچکی ہے تو گانا لکھتے ہوئے کافی چیزیں میں اپنے ساتھی سے متاثر ہوکر لکھتا ہوں۔

عاصم اظہر نے میرب کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ کبھی کبھار اُن کے بارے میں لکھنے کا دل چاہتا ہے اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جب میں گانا لکھ رہا ہوتا ہوں تو اچانک مجھے اُن کے بارے میں خیال آتا ہے اور اُن سے متاثر ہوکر لکھتا ہوں۔

عاصم اظہر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میرے تمام خوشی کے گانے میرب کے لیے لکھے ہیں ورنہ اور کس کے لیے ہوسکتے ہیں پھر تو یہ ٹینشن کی بات ہوگی، اس لیے میرب کے علاوہ کوئی شخص نہیں جس سے متاثر ہوکر گانے لکھتا ہوں۔

میرب سے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ مجھے خاندانی اقدار اور ثقافت کو اپنانے میں مزہ ملتا ہے، اس لیے میں وہی روایتی جواب دوں گا کہ شادی کی تاریخ کے بارے میں والدین فیصلہ کریں گے،

عاصم اظہر نے کہا کہ شادی کب ہوگی اس کے بارے میرے والدین اور میرب کے والدین ہی فیصلہ کریں گے، اس حوالے سے میری اور میرب کی بھی مرضی شامل ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اس میں برکت ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے