اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع، زراعت،سیاحت،تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کے معاہدے کے تحت تجارتی ومعاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، زراعت خصوصاً سیڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کیلیفورنیا کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، پنجاب میں تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے امریکی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

امریکی سفیر نے امریکہ پاکستان اقتصادی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے