اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایشیا کپ میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ گھٹیا بھارتی سیاست ہے: عروہ حسین

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ ایشیاکپ 2023 کے تمام میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ بھارتی سیاست ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایشیا کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ عروہ حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کی سیاست اتنی گھٹیا ہو گئی ہے کہ پاکستان میں اپنی ٹیم کو کھیلنے نہیں دے رہی جس سے ان کی اپنی ٹیم کا نقصان ہو رہا ہے۔

عروہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں بھارتیٹیم صحیح طریقے سے نہیں کھیل رہی اس لیے بھارت بارش کے باعث میچز متاثر ہونے سے مطمئن ہے جو کہ عالمی سپورٹس سپرٹ کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کا  2 ستمبر کو پاکستان کے ساتھ ہونے والا اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں میں ایک، ایک پوائنٹ تقسیم کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 4 ستمبر کو ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت اور نیپال کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ اس میچ میں بھارت کو ڈک ورتھ لوئس اسٹرن میتھڈ (ڈی ایل ایس) کے تحت فاتح قرار دیا گیا تھا اور وہ سپر فور مرحلے میں داخل ہوگیا۔

پاکستان رواں سال ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا میزبان ہے تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم نے میچز کے لیے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے  13 میں سے صرف 4 میچز پاکستان میں کھیلے جار ہے جبکہ باقی سری لنکا میں ہو رہے ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے