اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

6 ستمبرکا دن قومی عظمت، سالمیت اور خودمختاری کی علامت ہے: نگران وزیراعظم

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ میں قومی عظمت، سالمیت اور خودمختاری کی علامت ہے، اس دن بہادر افواج نے ثابت کیا کہ سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کیلئے تیار ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے خلاف ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری پاکستانی قوم بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، قوم اپنے شہدا اور غازیوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں ہونے دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کو اپنی خارجہ پالیسی کی علامت سمجھتے ہیں، کشمیر کا دیرینہ تنازعہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

یوم دفاع کے حوالے سے صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دفاع وطن کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، وطن کے بہادر بیٹوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا۔

دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسزچیف اور افواجِ پاکستان نے یومِ دفاع پرشہدا اور ان کے لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، یوم دفاع پاکستان قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے ،اس دن پاکستان کی افواج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرتناک شکست دے کر شجاعت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے