05 Sep 2023
(لاہور نیوز) پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومت ماحول دوست اور سستی انرجی کو فروغ دینے کے بجائے سولر نیٹ میٹرنگ بند کرنے کے درپے ہے۔
پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سولر نیٹ میٹرنگ کی بندش کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں گزشتہ سال دو گیگاواٹ بجلی سولر سے بنائی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی قدر کم ہونے اور کپیسٹی پیمنٹ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ حکومت نیٹ میٹرنگ پر پابندی کا سوچ رہی ہے جس سیے صارفین متاثر ہوں گے۔
عہدیداروں کے مطابق نیٹ میٹرنگ بند ہونے سے بل کم نہیں ہوں گے۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سولر لگواتے ہیں تو حکومت کو اس سے فائدہ ہے۔
پی ایس اے کے عہدیداروں نے کہا کہ ملک میں سولر کو لگژری آئٹم کی لسٹ میں ڈال کر امپورٹ کے مسائل بڑھائے جا رہے ہیں۔