اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چینی کی قیمتوں کے متعلق سٹے آرڈرز ختم کرانے کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری خوراک نے چینی کی قیمتوں میں اضافے اور لاہور ہائی کورٹ کے 2 سٹے آرڈرز کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے سٹے آرڈرز کے باعث شوگر ملز کا ریکارڈ نہیں حاصل کر رہے۔ چینی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

پنجاب حکومت نے سٹے آرڈرز ختم کرانے کے حوالے سے فوری اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ محسن نقوی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو اپیل دائر کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے سٹے آرڈرز خارج کرانے کے لئے فوری طور پر اپیل دائر کی جائے۔ سٹے آرڈرز کے باعث چینی کے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے