اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان بار کونسل کا 9 ستمبر کو ملک گیر عدالتی ہڑتال کا اعلان

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے 9 ستمبر کو ملک گیر عدالتی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے کہا مہنگائی سے عام عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے، ہم نے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، صدر پاکستان اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ دیں، صدر پاکستان کو کسی سے مشاورت کرنے کی ضرورت نہیں، صدر مملکت 90 دنوں میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ دیں۔

حسن رضا پاشا نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ججز، جنرلز اور گورنمنٹ آفیشل کی مراعات ختم کی جائیں، بجلی، پٹرول اور گیس کے بل قومی خزانے سے نہ دیئے جائیں، بلوچستان کے ساتھ ساتھ باقی ملک میں مسنگ پرسن کا معاملہ بڑھتا جارہا ہے، وکلا پروٹیکشن بل پر فل فور عمل کیا جائے۔

چیئرمین ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل نے مزید کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ وکلا کے گھروں پر غیر قانونی ریڈ ختم کی جائیں، وکلا اپنا قانونی حق استعمال کرکے اپنے مؤکل کا مؤقف عدالت میں پیش کرتے ہیں، جن ججز پر ریفرنسز دائر ہیں، ان پر کارروائی عمل میں لائی جائے، نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے مطالبہ ہے کہ ریفرینسز پر کاروائی کریں۔

حسن رضا پاشا نے کہا آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت یہ صدر مملکت کا اختیار ہے کہ انتخابات کی تاریخ دیں، جنرل الیکشن کا اعلان صدر پاکستان نے کرنا ہوتا ہے، انتخابات ہر صورت 90 روز کے اندر ہونے چاہئیں، آئین پاکستان پر تمام وکلا تنظیمیں متحد ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے