اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، نگران وزیر داخلہ

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ملک میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے اہداف پر جائزہ اجلاس ہوا، سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن منیر اعظم، سپیشل سیکرٹری داخلہ ندیم محبوب، ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد انیق الرحمان ملک نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا طاہر رائے اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے، نگران وزیرداخلہ نے کہا ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے تشدد پسندانہ سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سرفراز احمد بگٹی نے کہا پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، پاک ایران سرحد پر تین مزید بارڈر کراسنگ کھولنے کے حوالے سے ایکشن پلان جلد از جلد مکمل کیا جائے، پولیس اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ان کے دائرہ کار کا واضح تعین انتہائی ضروری ہے۔

نگران وزیر داخلہ نے مزید کہا سول آرمڈ فورسز کی بہتری کیلئے جدید ترین تربیت اور وسائل فراہم کریں گے، غیر ملکیوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کاروباری اور سرمایہ کاری کیلئے ویزا درخواست گزاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کر لیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے