اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

امریکی سفیر کی سی پی او آمد، پولیس کی کامیابیوں و قربانیوں کو سراہا

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے سنٹرل پولیس آفس ( سی پی او) کا دورہ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی پی او آفس دورہ کے موقع پر امریکی سفیر نے وفد کے ہمراہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، وفد میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز، سکیورٹی اتاشی مائیک ڈائمنڈ، سکیورٹی ایڈوائزر صفدر علی راؤ شامل تھے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی امریکی سفیر کا سنٹرل پولیس آفس کا یہ پہلا دورہ ہے، ملاقات میں پنجاب پولیس اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی امور میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی سفیر نے دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد میں پنجاب پولیس کی قربانیوں، کردار اور کامیابیوں کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس اور امریکی سکیورٹی اداروں کے مابین دہشت گردی و شدت پسندی کے تدارک کیلئے ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، امریکہ کے سکیورٹی ٹریننگ پروگرامز میں پنجاب پولیس کے نوجوان افسران کی نمائندگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

امریکی سفیر اور آئی جی پنجاب نے ڈویژنل پولیس ہیڈ کوارٹرز میں فارنزک لیبز کے سیٹلائٹ یونٹ کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے