05 Sep 2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزمان نے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔
دوران سماعت سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں نئی دفعات شامل ہوچکی ہیں ، نئی دفعات کے تحت ملزمان سے تفتیش کرنی ہے۔
جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان پہلے شامل تفتیش ہوں پھر ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست فائل کریں۔