اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور سمیت پاکستان کے ایئرپورٹس پرای گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(ویب ڈیسک) لاہور سمیت پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ای گیٹ منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں ملک کے تین بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹ نصب ہوں گے، جن میں اسلام آباد، علامہ اقبال لاہور اور جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی شامل ہیں، یہ منصوبہ سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈی جی سی اے اے کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای گیٹ منصوبے سے متعلق نادرا، ایف آئی اے پاسپورٹ اور ایف آئی اے امیگریشن سے تجاویز بھی حاصل کی گئی ہیں، بورڈ کی منظوری کے بعد ای گیٹ کے لیے ٹینڈرز طلب کیے جائیں گے۔

ای گیٹ کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن میں بھی سہولت میسر ہوگی، تنصیب کے بعد مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا، نہ ہی ٹکٹ دکھانے کی زحمت ہوگی، مسافر ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ سیکن کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کریں گے اور جہاز میں سوار ہو سکیں گے۔

سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ای گیٹ مسافر کی شناخت کے لیے بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے، اس جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی سفری سہولت میسر ہوگی، اس سسٹم کے تحت مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا مجموعی طریقہ کار کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق سے گزرتے ہیں۔ جب شناخت کا عمل مکمل ہو جائے گا تو مسافر کے لیے گیٹ خود بہ خود کھل جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے