اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اکاؤنٹس منجمد، پی آئی اے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کی جا سکیں

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پی آئی اے افسران وملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی جاسکیں جبکہ تنخواہیں مزید التوا کا شکار ہو سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹس منجمد ہونے کے سبب پی آئی اے کے گروپ ایک تا چار کے ملازمین اور افسران کو رواں ماہ کی تنخواہیں اب تک ادا نہیں کی جاسکیں جبکہ گروپ چار سے اوپرکے افسران کی تنخواہیں بھی التوا کا شکار ہیں، فیڈرل ایکسائز ٹیکس کی وصولی کے معاملے پرایف بی آر نے چند روز قبل قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس کی بندش کا تصفیہ ہونے کے باوجود قومی ایئرلائن انتظامیہ کے پاس ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رقم موجود نہیں ہے، مذکورہ رقم کا بندوبست کسی سرکاری ادارے سے کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے سٹاف کی تنخواہوں کا حجم ایک ارب 10کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے،گذشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے رقم لی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے