اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہیلتھ سیکٹر کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کررہےہیں: محسن نقوی

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جب ہمیں ذمہ داری ملی تو ہیلتھ سیکٹر کے حالات خراب تھے، کوشش کررہے ہیں اس میں کچھ نہ کچھ بہتری کر کے جائیں، جب کسی غریب کا صحیح طریقے سے علاج ہوتو بہت تسکین ملتی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہم مختصر وقت کیلئے آئے لیکن وہ وقت زیادہ ہوگیا، ہم نے ہیلتھ سیکٹر پر پہلے دن سے کام شروع کیا، موجودہ حالات کا ڈاکٹرز کو قصور وار نہیں ٹھہراتا ،وہ اپنا کام کررہے ہیں، ایک ڈاکٹر ایک بیڈ پر پانچ مریضوں کا علاج کررہا ہے، سہولیات دینا گورنمنٹ کا کام ہے، فنڈز نہیں دیں گے تو وہی رزلٹ نکلتا ہے جو تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے مجھے اچھی ٹیم ملی،ملکر دن رات کام کیا، مجھے بڑی امید ہے لوگوں کو اچھے سٹینڈرڈ کی سہولیات ملیں گی، ہم تو کچھ نہ کچھ کر کے چلے جائیں گے لیکن آگے جو بھی آئے اس کو معاملات درست رکھنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 کروڑ کی آبادی میں اگر 150 بہتر لوگ لگ جائیں تو ہیلتھ سہولیات بہتر ہوجائیں گی، ہم نے میرٹ پر تقرریاں کی ہیں، آج کل ڈینگی آیا ہوا ہے، جتنی محنت ہم نے کی ہے ڈینگی انشاءاللہ کنٹرول میں رہے گا، ہسپتالوں کی تعداد نہیں یاد کہ کتنوں کا دورہ کرچکا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے