اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات اور انکوائریز کا ریکارڈ لینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات اور انکوائری کا ریکارڈ لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عالیہ نیلم نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاق، نیب، ایف آئی اے اور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  نیب، ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں، شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جون 2022 سے پہلے کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جون 2022 سے لیکر اب تک درج خفیہ مقدمات، انکوائریزاور انوسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے روکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے