اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں چینی کی قیمتیں کیوں قابو سے باہر ہورہی ہیں؟سابق وزیرنوید قمر نے وجہ بیان کردی

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر نوید قمر کی جانب سے چینی کی بڑھتی قیمتو ں کی وجہ بیان کردی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں نوید قمر کا کہنا تھا کہ  ہمیں میرٹ پر دیکھنا ہے کہ چینی کی برآمد کا فیصلہ درست تھا کہ نہیں، چینی برآمد کرنے کی منظوری کوئی ایک وزارت نہیں دیتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای سی سی اجلاس میں چینی برآمد کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا، ہمارے پاس چینی کی اضافی مقدار موجود تھی اس لیے برآمد کی اجازت دی گئی، پروڈکشن زیادہ ہونے پر درآمد ضرور کرنا چاہیے، نومبر میں گنے کی کرشنگ شروع ہو جائے گی۔

نوید قمر کا کہنا تھا ذخیرہ اندوزوں نے چینی روکی ہوئی ہے، ذخیرہ اندوزی اور  سمگلنگ کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھی ہیں، زیادہ تر  سمگلنگ ایرانی بارڈر کے ذریعے کی جاتی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ملک میں چینی کی کافی مقدار موجود ہے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف صوبائی حکومتوں کو حرکت میں آنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے