اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کی رہائی، سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) نیب نے پرویز الہٰی کی رہائی اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔

نیب نے انٹراکورٹ اپیل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

نیب اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بنچ نے نیب کا پورا مؤقف سنے بغیر پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دیا، پرویز الہی کی گرفتاری قانونی تھی، پرویز الہٰی ریمانڈ پر تھے، سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

نیب کی جانب سے دائر انٹراکورٹ اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں۔

انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پرویز الہٰی کو رہا کرنے اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے