اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

15 سال سے کم عمر بچوں سے مشقتی کام کروانے پر پابندی عائد

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں 15 سال سے کم عمر بچوں سے مشقت والے کام کروانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ لیبرچائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے پر عزم دکھائی دیتا ہے، محکمہ لیبر پنجاب نے صوبہ بھر میں  15 سال سے کم عمر بچوں کے مشقت والے کاموں پر پابندی عائد کر دی، صوبے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سیکرٹری لیبر فیصل فرید کے حکم پر ڈی جی لیبر نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

سیکرٹری لیبر فیصل فرید کا کہنا ہے کہ چائلڈ لیبر نہ  صرف پاکستان بلکہ دنیا کا ایک بڑا مسئلہ ہے، چائلڈ لیبر کے خاتمے کےلئے نہ  صرف قانونی کارروائی کی ضرورت ہے بلکہ اس مسئلے کو جڑ  سے ختم کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر بچہ ترقی کا موقع حاصل کرنے کا حق رکھتا ہے، شہریوں کو  اپنے اردگرد جہاں کہیں بھی چائلڈ لیبر نظر آئے  تو فوری محکمہ لیبر کو مطلع کیا جائے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے