اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعظم کی گفتگو کو میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا، مرتضیٰ سولنگی

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے جنہیں میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ نگران وزیراعظم نے 31 اگست کو اسلام آباد میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا بجلی کے بلوں کا معاملہ ایسا ہے جس سے ملک میں کوئی بھونچال آ گیا ہو یا انارکی پھیل گئی ہو؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ملک کے اندر انارکی کی صورتحال ہے، وزیراعظم نے یہ نہیں کہا کہ بجلی کے بلوں کا مسئلہ نان ایشو ہے، وزیراعظم نے یہ نہیں کہا کہ بجلی کے بلوں کے مسئلہ سے لوگ پریشان نہیں۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بتایا کہ مسئلہ پیدا کیسے ہوا، اس کے حل کی طرف جا رہے ہیں، جن لوگوں پر ذمہ داری آتی ہے وہ بھی الیکشن کے ماحول کی وجہ سے اسے استعمال کر رہے ہیں، وزیراعظم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ لوگوں کی تکلیفیں  ناجائز ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ کچھ ذمہ دار صحافیوں نے بھی تصدیق کی کہ وزیراعظم نے ایسا نہیں کہا کہ یہ مسئلہ سنجیدہ نہیں، وزیراعظم نے کہا تھا کہ عالمی اداروں کے ساتھ کمٹمنٹ ہے، کیے گئے وعدوں کو متاثر کیے بغیر کوئی حل نکالیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے