(لاہور نیوز) دیدہ زیب، آرام دہ اور تمام تر سفری سہولیات سے مزین ہیول گاڑی کا نیا ماڈل جولیئن لانچ کر دیا گیا ہے۔
سازگار انجینئرنگ ورکس کی جانب سے گاڑیوں کے معروف برینڈ ہیول گاڑی کے نئے ماڈل جو لئین 1500 سی سی ٹربو کی لاہور میں رنگا رنگ لانچنگ تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سردار ایاز صادق، سنیل منج اور بینکنگ سیکٹر کے افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
سی ای او سازگار انجینئرنگ ورکس میاں اسد حمید نے کہا کہ جولئین دنیا بھر میں کامیاب ہے، یہاں بھی پذیرائی ملے گی، اس میں بہت فیسیلیٹیز دے رہے ہیں، شمعون اسماعیل کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ ہماری ایکسپورٹ صرف 10 ارب ڈالر ہیں، ہمیں مزید محنت کرنی ہے، اپنی چیزیں بنانا ہوں گی۔