01 Sep 2023
(لاہور نیوز) نگران حکومت نے غریب عوام کو بجلی، پٹرول کے بعد اب ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کرکے نیا جھٹکا دے دیا۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 240 روپے فی کلو مقرر ہوگئی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 459 روپے 85 پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2833 روپے 49 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے اگست کیلئے ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2373 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی تھی۔