01 Sep 2023
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے آفٹرشاکس سامنے آنا شروع ہوگئے، پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔
ایکسپریس، پسینجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پارسل اور لگیج ریٹ میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، محکمہ ریلویز کے مطابق اضافے پر عملدرآمد 2 ستمبر سے ہو گا۔
واضح رہے کہ 16 روز میں ریلوے کے کرایوں میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل 16 اگست کو ریل کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔