اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پیاف نے لاہور چیمبر کے الیکشن کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سے درخواستیں طلب کر لیں

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) پیٹرن انچیف پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ(پیاف) میاں انجم نثار اور چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل نے پیاف مجلس عاملہ اراکین سے لاہور چیمبر الیکشن کی ایگزیکٹو باڈی کیلئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل نے کہا ہے کہ پیاف نے لاہور چیمبر کے آئندہ الیکشن کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ متوقع امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 6 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار کی صدارت میں پیاف کور کمیٹی کے ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیاف لاہور چیمبر کے الیکشن میں ہر سال کی طرح تمام سیٹس پر اپنے بہترین اور اہل امیدواروں کو ٹکٹس دے گی۔ پیاف کی قیادت اور مجلس عاملہ کے اراکین اپنی اپنی مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں میں بھرپور کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر فہیم الرحمان سہگل نے کہا پیاف نے ہر معاملے پر تاجروں و صنعتکاروں کی آواز کو بلند کیا ہے اور انکے مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچایا ہے اور مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوششیں کی ہیں ۔ پیاف نے لاہور چیمبر میں خدمات کی اعلیٰ تاریخ رقم کی ہے۔

سابق چیئرمین پیاف و سینئر ممبر کور کمیٹی محمد علی میاں نے کہا پیاف آنے والے لاہور چیمبر الیکشن میں الائنس کے ساتھ ملکر ایک بار پھر بھرپور کامیابی حاصل کرے گا ۔ پیاف سپریم کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت سے لاہور چیمبر الیکشن میں بہترین امیدوار پیش کرے گی اور اسکا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے