اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی ایس او کا مالی بحران شدید، کمپنی ریفائنریز کی اربوں روپے کی مقروض

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا، پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کی تیل درآمد کا لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع پی ایس او کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی ریفائنریز کی اربوں روپے کی مقروض ہے، پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 740 ارب روپے تک پہنچ گیا، لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے 154 ارب روپے درکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے ریفائنریز کے 190 ارب 54 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، کمپنی پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ کی 18 ارب روپے سے زائد کی مقروض ہے، پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کی تیل درآمد کا لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ایس او ذرائع کے مطابق کمپنی نےنیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے 3 ارب 98 کروڑ، اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے 4 ارب 87 کروڑ اور ای این آر کے 31 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے پی ایس او نے وزارت خزانہ سے رجوع کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس او کو فوری فنڈز فراہم کئے جائیں ورنہ لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ کر جائے گا، لیٹرآف کریڈٹ ڈیفالٹ کر گیا تو تیل کی درآمد میں تعطل آ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے