30 Aug 2023
(لاہور نیوز) صوبائی دار الحکومت میں بجلی بلوں کے خلاف انجمن تاجران نے 2 ستمبر کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ شہر کی تمام ہول سیل مارکیٹیں 2 ستمبر بروز ہفتہ بند رہیں گی۔
مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس ناقابل قبول ہیں، ظالمانہ ٹیکس ختم نہ کیے گئے تو مارکیٹوں کی چابیاں نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے۔