اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف معاہدوں میں سبسڈیز دینے کی گنجائش نہیں: نگران وزیر خزانہ

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے آئی ایم ایف معاہدوں میں مزید سبسڈیز دینے کی گنجائش نہیں۔

کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر  نے کہا کہ نگران حکومت کو ملک کے غریب عوام کا بھرپور احساس ہے، نگران حکومت غریب طبقے کو مزید مشکلات سے دو چار نہیں کر سکتی۔

شمشاد اختر  نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے گزشتہ حکومتوں نے کیے، آئی ایم ایف کے معاہدوں میں سبسڈیز دینا پہلے سے طے شدہ ہے، معاہدوں میں مزید سبسڈیز دینے کی گنجائش نہیں۔

نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ نگران حکومت معیشت کے استحکام کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ معاشی استحکام  کے لیے ایسے اقدامات کریں گے جن سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کا ریٹ مستحکم ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے