اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتظامیہ کی انسداد سموگ کارروائیاں، آلودگی پھیلانے والے 4 یونٹس سیل

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(لاہور نیوز) انسداد سموگ کے کارروائیاں کرتے ہوئے تحت ضلعی انتظامیہ نے آلودگی پھیلانے والے چار انڈسٹریل یونٹس کو سیل، چار کو وارننگ جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے چار انڈسٹریل یونٹس اور دو اینٹوں کے بھٹوں کو چیک کیا، اے سی رائیونڈ نے شفیع ٹیکسٹائل لمیٹڈ کے یونٹ کو سیل کیا، ٹیکسٹائل یونٹ کو ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا

رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 07 انڈسٹریل یونٹس کو چیک کیا ایک انڈسٹریل یونٹ کو سیل جبکہ 04 کو وارننگ نوٹسز جاری کئے، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے رنگ روڈ سے ملحقہ علاقے سدھر میں 02 اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار شیرینا جونیجو نے کھیرا پل اور چھپا گاؤں میں 3 اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کی، آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے