اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ کا میلہ سج گیا ، پاکستان کا نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ملتان میں ایشیا کپ کا میلہ سج گیا ، پاکستان نے نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیاہے ۔

ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان نے نیپال کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کیا، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افتتاحی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا،افتخار احمد، محمد رضوان،محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

 ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے ڈرائی ہے،ہم اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے، ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

پلیئنگ الیون کا اعلان ایک دن قبل کرنے سے متعلق سوال پر بابر نے کہا کہ میچ کےلیے پُراعتماد ہیں اس لیے  پلیئنگ الیون کا پہلے ہی اعلان کردیا تھا۔

نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہےہیں، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے