اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حکومت کا سٹیج ڈراموں میں فحاشی پھیلانے والوں کو نکیل ڈالنے کا فیصلہ

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سٹیج ڈراموں میں فحاشی پھیلانے والوں کو نکیل ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے ڈرامیٹک پرفارمنس ایکٹ 1876 سمیت تمام متعلقہ قوانین میں ترامیم کی ہدایت کر دی، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اس حوالے سے عامر کا کہنا ہے کہ کمیٹی 7 دن کے اندر 150 برس پرانے قوانین پر نظرثانی کے بعد ترامیم تجویز کرے گی، مجوزہ ترامیم کی منظوری پنجاب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی، سٹیج ڈراموں میں ڈانس پر مکمل پابندی کی تجویز دی جا رہی ہے، ڈرامیٹک پرفارمنس ایکٹ سمیت تمام قوانین میں ترامیم کا مقصد تھیٹر کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کونسل آف آرٹس ایکٹ 1975 کی شق 15 کونسل کو ایسے قوائد و ضوابط کی تیاری کا اختیار دیتی ہے جو ایکٹ کی تمام دفعات پرمؤثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، سٹیج ڈراموں میں فحش مجرے معاشرے کو اخلاقی تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں، نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے اور حقیقی تھیٹر کے احیاء کے لیے حکومتی مداخلت نا گزیر تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹیج ڈراموں اور تھیٹرز بارے سخت اقدامات اپنی ثقافت اور پرفارمنگ آرٹ کے تحفظ کے لیے ہیں، حقیقی فنکاروں نے تھیٹرز میں فحاشی روکنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے، اب تھیٹرز تہذیب اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر ہی چل پائیں گے، حکومت اس معاملے میں پرعزم ہے اور بلیک میل نہیں ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے