اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ساف چیمپئن شپ: پاکستان انڈر 16 فٹبال ٹیم کو رات گئے وزارت داخلہ کا این او سی مل گیا

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 16 فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے رات گئے وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق این او سی کے اجراء میں سابقہ حکومت کی معاون خصوصی شزا فاطمہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

شزا فاطمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی شکر گزار ہوں کہ اس وقت این او سی جاری کر دیا گیا، امید ہے صبح بین الصوبائی رابطہ کی وزارت معاملہ کلیئر کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ کل تک پاکستان سپورٹس بورڈ( پی ایس بی) سے باضابطہ این او سی مل جانے کا امکان ہے، وزارت خارجہ بھی انڈر 16 فٹبال ٹیم کا این او سی جاری کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کو 29 اگست کو لاہور سے بھوٹان روانہ ہونا تھا لیکن این او سی نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بھوٹان روانہ نہیں ہو سکی تھی۔

این او سی ملنے میں تاخیر کی وجہ سے پی ایف ایف نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا کہہ دیا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا پر فینز کے احتجاج کے بعد شزا فاطمہ نے معاملے  میں کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق این او سی کے اجراء کے باوجود پاکستان انڈر 16 ٹیم کی ساف چیمپئن شپ میں شرکت مشکل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے بھوٹان سفر کیلئے فلائٹس کے محدود آپشن کی وجہ سے فٹبال فیڈریشن کو چیلنج رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے