اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کا حکم

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کا حکم دے دیا، سابق وزیراعظم 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہوں گے۔

 چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کے دفتر میں خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے حکام کی موجودگی میں عدالت پیش کیا گیا۔

خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کا حکم دے دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت قانون کی جانب سے اٹک جیل میں ہی سائفر کیس کی سماعت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں منتقل کی گئی۔

لیگل ٹیم کو جیل کے اندر جانے کی اجازت مل گئی
چیئرمین تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کو جیل کے اندر جانے کی اجازت مل گئی، بیرسٹر سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ، نعیم پنجوتھہ کو جیل کے اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

قبل ازیں پولیس کی جانب سے صرف ایک وکیل کو جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی تھی تاہم طویل انتظار کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو جیل کے اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے