اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سزا معطلی سے قیدی نمبر804 مجرم سے محترم نہیں بنا : فردوس عاشق اعوان

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سزا کی معطلی سے اٹک جیل کا قیدی نمبر804 صادق اور امین نہیں بنا اور نہ ہی مجرم سے محترم بنا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک فیصلہ آیا جس کی گونج کئی دنوں سے سوشل میڈیا پرنظر آرہی تھی، آئین و قانون کے سامنے سب برابر ہونے چاہئیں، ثابت ہوگیا طاقتور جب چاہے آئین و قانون کو روند سکتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کچھ دل اٹک جیل کے قیدی نمبر804 کے ساتھ دھڑک رہے ہیں، دوہرا معیار کب تک چلے گا؟ معاشرے کی تنزلی کا کریڈٹ بھی قیدی نمبر804 کو جاتا ہے، قیدی نمبر804 کو جیل میں سہولت کاری دستیاب ہے، جیل میں مرغن غذائیں فراہم کر کے ایک نہیں دو پاکستان کا عملی نمونہ سامنے آیا ہے، فرمائشی کھانوں کی اٹک جیل کے باقی قیدیوں کو بھی سہولیات دی جائیں۔

فردوس عاشق نے کہا آئی پی پیزمعاہدے عوام کے گلے کا طوق بن گئے ہیں، مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کوعوام جانتے ہیں، حکومت مہنگائی کے ستائےعوام کوریلیف دے، عوام مہنگائی سے نجات چاہتی ہے، پاکستان میں مہنگائی بے لگام ہوچکی۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ کسانوں کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہ چھوڑا جائے گا، آئی پی پی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، عوام کی فلاح استحکام پاکستان پارٹی کی پہلی ترجیح ہے، بھارت نے آبی جارحیت سے بستیاں اجاڑدیں، بھارتی جارحیت سے فوڈ سکیورٹی چیلنج بننے جارہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے