اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تعلیمی بورڈز کو نہم دہم اور انٹر کے پرچے نئے نصاب کیمطابق تیار کرنے کی ہدایت

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) نے نہم، دہم اور انٹر کی کتابوں کی تبدیلی کے مطابق پیپر تیار کرنے کیلئے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایات جاری کردیں۔

پی سی ٹی بی نے کتابوں کی تبدیلی کے حوالے سےتمام تعلیمی بورڈز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے کے مطابق انٹرمیڈیٹ کی انگریزی گرائمر،ایتھکس،معاشرتی علوم، ترجمتہ القرآن کی کتاب تبدیل کی گئی ہے، نہم و دہم کی انگریزی گرائمر ،ترجمتہ القرآن،اسلامیات،ایتھکس ،آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ کی کتابیں شامل ہیں۔

پی سی ٹی بی کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ  تمام تعلیمی بورڈز پیپر بنانے سے قبل پیپرسیٹرز کو لازمی آگاہ کریں گے، تعلیمی بورڈز کے سالانہ پیپرز نئی کتب کے مطابق بنائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے